یونس خان کی پی سی بی کے رویے پر ناراضگی شدت اختیار کرگئی

وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی انعامی رقم کے بعد تمغہ حسن کارکردگی کی رقم بھی خیرات کرنے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 جولائی 2017 20:16

یونس خان کی پی سی بی کے رویے پر ناراضگی شدت اختیار کرگئی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جولائی2017ء) یونس خان کی پی سی بی کے رویے پر ناراضگی شدت اختیار کرگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونس خان اور پی سی بی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یونس خان نے وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی انعامی رقم کے بعد تمغہ حسن کارکردگی کی رقم بھی خیرات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ پی سی بی  سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم لینے سے بھی انکار کردیا ہے۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ پوری زندگی غلط کام کیا نہ غلط بات برداشت کروں گا۔ پی سی بی مئی2017 کے بعد مجھے سینٹرل کنڑیکٹ کی رقم نہ دے۔
وقت اشاعت : 07/07/2017 - 20:16:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :