ربادا کی معطلی؛ گریم اسمتھ نے آئی سی سی قوانین کو تنقید کا نشانہ بنادیا

ایسے متنازع قوانین کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے،گریم اسمتھ

ہفتہ 8 جولائی 2017 22:58

ربادا کی معطلی؛ گریم اسمتھ نے آئی سی سی قوانین کو تنقید کا نشانہ بنادیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء)ایسے متنازعہ قوانین کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے،گریم اسمتھ سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کی معطلی پر آئی سی سی قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ربادا نے جاری لارڈز ٹیسٹ کے ابتدائی روز بین اسٹوکس کو آؤٹ کرنے کے بعد ان سے بدزبانی کی تھی، ان کے الفاظ اسٹمپ مائیک کی وجہ سے صاف سنے گئے تھے، اس لیے انھیں میچ ریفری نے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا۔مجموعی پوائنٹس 4 ہونے کی وجہ سے انھیں آٹومیٹک طور پر اگلے میچ سے معطل ہونے کی سزا ہوچکی۔ اسمتھ نے کہا کہ ایسے متنازعہ قوانین کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔۔
وقت اشاعت : 08/07/2017 - 22:58:57