پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں (کل) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں (کل (اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک ، دوسرا میچ غنی گلاس اور پی ٹی وی ،تیسرا میچ ایچ ای سی اور کے آر ایل کے درمیان کھیلا جائے گا ،پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ میں (آج)اتوار کے روز پہلے میچ میں ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک کی ٹیمیں کے شعیب اختر اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ غنی گلاس اور پی ٹی وی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں ایچ ای سی اور کے آر ایل کی ٹیمیں ایبٹ آباد سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی ، پی سی بی کے مطابق 50 اوورز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں سات ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایس این جی پی ایل ،واپڈا ، پی ٹی وی ۔اسٹیٹ بینک ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، کے آر ایل اور غنی گلاس شامل ہیں ، 21 لیگ میچوں کے بعد ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی ، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 مئی ، دوسرا سیمی فائنل 10 مئی جبکہ فائنل 12 مئی کو کھیلا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 27/04/2024 - 16:21:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :