انگلینڈ ،جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا میچ 14 جولائی سے ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شروع ہوگا

پیر 10 جولائی 2017 12:27

انگلینڈ ،جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا میچ 14 جولائی سے ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شروع ہوگا
نوٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 14 جولائی سے ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن 211 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 14 سے 18 جولائی تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 27 سے 31 جولائی تک اوول میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ 4 سے 8 اگست تک مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 12:27:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :