لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کاکردگی نے برطانوی آل رائونڈر معین علی کی قسمت چمکا دی

عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹنگ ، بائولنگ اور آل رائونڈرکی کیٹگری میں کیریئر کی بہترین پوزیشن سنبھال لی آل رائونڈرز کی فہرست میں وہ پہلی مرتبہ اپنے ساتھ کھلاڑی بین سٹوکس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے

پیر 10 جولائی 2017 21:53

لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کاکردگی نے برطانوی آل رائونڈر معین علی کی قسمت چمکا دی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء) لارڈز ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار کاکردگی نے برطانوی آل رائونڈر معین علی کی قسمت چمکا دی۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں معین علی نے بیٹنگ ، بائولنگ اور آل رائونڈرکی کیٹگری میں کیریئر کی بہترین پوزیشن سنبھال لی۔ جنوبی افریقہ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں 87رنز بنا کر معین علی 21ویں پوزیشن پر براجمان ہوئے ، پروٹیز کیخلاف میچ میں 10وکٹیں لینے کے بعد برطانوی کھلاڑی 9سیڑھیاں پھلانگ کر 19ویں نمبر پر پہنچے جبکہ آل رائونڈرز کی فہرست میں وہ پہلی مرتبہ اپنے ساتھ کھلاڑی بین سٹوکس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

برطانوی کپتان جو روٹ بھی 190رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ،وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئر سٹوایک پوزیشن بہترین کے ساتھ 10ویں نمبر پر پہنچے جبکہ سابق کپتان الیسٹر کک 2درجے بہتری کے ساتھ 11ویں اور گیری بیلنس 3پوزیشنز بہتر بنا کر 59ویں نمبر پر پہنچ گئے ،جنوبی افریقہ کے لیے ٹمبر باووما4سیڑھیاں چڑھ کر 41ویں اور ورنن فلینڈر 8درجے بہتری کے ساتھ 66ویں نمبر پر موجو دہیں۔

(جاری ہے)

بائولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے مورنے مورکل اور ورنن فلینڈر نے بالترتیت 10ویں اور 13ویں پوزیشن سنبھال لی۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 14جولائی سے ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔ ۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 21:53:20