مارٹینا ہنگس ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 11 جولائی 2017 21:59

مارٹینا ہنگس ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
اوول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) مارٹینا ہنگس اور جمی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں سوئس سٹار مارٹینا ہنگس نے اپنے برطانوی جوڑی دار جمی مرے کے ہمراہ شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لوسی ہراڈیکا اور جیباوی پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 11/07/2017 - 21:59:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :