نوویک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 12 جولائی 2017 13:30

نوویک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور منارینو کو 6-2، 7-6، (7-5) اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، جوکووچ کو کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ سے مقابلہ ہوگا
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 13:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :