یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے والا اپنا’ بیٹ‘نیلامی کے لئے پیش کردیا

ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، سارا پاکستان میرا اپنا ہے، میں کسی پارٹی کو جوائن نہیں کررہا،سابق ٹیسٹ کرکٹرکی میڈیا سے بات چیت

بدھ 12 جولائی 2017 22:44

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے والا اپنا’ بیٹ‘نیلامی کے لئے پیش کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) یونس خان نے کرکٹ ’بیٹ ‘نیلامی کیلئے پیش کردیاپاکستان کے شہرہ فاق کرکٹر یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے والا اپنا’ بیٹ‘نیلامی کے لئے پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں یونس خان نے اپیل کی کہ حکومت اس کی نیلامی سے حاصل آمدنی سے ٹیکس نہ کاٹے،کچھ پیسے ایدھی فائونڈیش اور کچھ دوسرے فلاحی اداروں کو دوں گا۔

انہو ں نے کہاکہ ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،نہ پاکستان کرکٹ بورڈ تبدیل ہوتا ہے اور نہ ہی میری سوچ بدلتی ہے۔یونس خان نے کہا کہ ہمارے بہت اچھیپلان ہیں اسپورٹس کے ساتھ دیگر چیزوں میں بھی کام کریں گے۔انہوں نے سیاسی پارٹی جوائن کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سارا پاکستان میرا اپنا ہے، میں کسی پارٹی کو جوائن نہیں کررہا۔
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 22:44:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :