کوہلی اپنی ویمن ہم منصب سے ناواقف نکلے، غلط تصویر لگادی

جمعہ 14 جولائی 2017 13:31

کوہلی اپنی ویمن ہم منصب سے ناواقف نکلے، غلط تصویر لگادی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14 جولائی۔2017ئ)بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے خواتین کی کرکٹ کی تاریخ میں 6ہزار رنز سکور کرنےوالی پہلی بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جس پر دنیا بھر میں انہیں سراہا گیا تاہم حیران کن طور پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے ملک کی ویمنز قائد سے ناواقف نکلے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر متھالی راج کو مبارکباد دی مگر تصویر اوپنر پونم راوت کی لگا دی، غلطی کا احساس ہوتے ہی ویرات کوہلی نے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔
وقت اشاعت : 14/07/2017 - 13:31:24