امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں گلوبل کار ریسنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا

اتوار 16 جولائی 2017 13:20

انڈیا نا پولس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں گلوبل کار ریسنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے ماہر ڈرائیوروں نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا عملی نمونہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ریڈ بل کے تحت منعقدہ گلوبل ریلی کراس میں مشکل ٹریکس بنائے گئے تھے جہاں ڈرائیور نہ صرف توازن کو برقرار رکھنے کی سخت کوشش کرتے رہے بلکہ تیز رفتاری سے مدِ مقابل کھلاڑیوں کو بھی پیچھے دھکیلتے دکھائی دیئے۔

خطرناک راستوں اور آڑھے ٹیڑھے ٹریکس پر تیز رفتاری سے دوڑتی ریسنگ کاروں میں کچھ تو آگے بڑھ گئے اور کچھ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔اس دلچسپ ریسنگ چمپئن شپ کے مقابوں میں امریکہ کے اسکاٹ اسپیڈ نے دیگر کھلاڑیوں کو مات دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 13:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :