محمد عامرکا خود کو ”عام باﺅلر“قرار دینے والے بھارتی اوپنر روہت شرما کو کرارا جواب

پیر 17 جولائی 2017 17:25

محمد عامرکا خود کو ”عام باﺅلر“قرار دینے والے بھارتی اوپنر روہت شرما کو کرارا جواب
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17 جولائی۔2017ئ) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے خود کو ”عام باﺅلر“قرار دینے والے بھارتی اوپنر روہت شرما کو کرارا جواب دے دیا ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے عامر سے سوال کیا کہ آپ روہت شرما کو باﺅلنگ کرتے ہوئے کیا محسوس کرتے ہیں جنہو ں نے آپ کو ”عام باﺅلر“ قرار دیا تھا ۔

(جاری ہے)

عامر نے ٹویٹر صارف کو جواب دیا کہ ”بالکل ویسا ہی جیسے کسی اور بلے باز کو گیند بازی کرتے ہوئے محسوس کرتا ہوں“۔

یاد رہے کہ ایشیاءکپ ٹی ٹونٹی 2016ءسے قبل ایک انٹر ویو میںروہت شرما نے کہا تھا کہ محمد عامر ایک ”عام “ باﺅلرہے او ر وہ اپنے ساتھی گیند با ز جسپریت بمراہ کو ”سپیشل باﺅلر“ مانتے ہیں ،عامر اب تک انٹر نیشنل کرکٹ میں 3مرتبہ روہت شرما کو پوویلین بھیج چکے ہیں جن میں سے 2مرتبہ انہوں نے بھارتی اوپنر کو کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہیں دیا تھا۔

محمد عامرکا خود کو ”عام باﺅلر“قرار دینے والے بھارتی اوپنر روہت شرما کو کرارا جواب
وقت اشاعت : 17/07/2017 - 17:25:28