جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، جو روٹ

جمعرات 20 جولائی 2017 13:06

جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، جو روٹ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن 340 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے، اس سے قبلانگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 211 رنز سے شکست دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جو روٹ نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے پروٹیز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو شکست دیکر ایک بار پھر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرینگے۔ جو روٹ نے کہا کہ وہ پروٹیز کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے تاہم انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے پوری ٹیم کو عمدہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 13:06:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :