کراچی میں جدید جم مائی جم ، ال رانچو کا افتتاح

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:49

کراچی میں جدید جم مائی جم ، ال رانچو کا افتتاح
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے ہفتہ کو ڈیفنس خیابان نشاط میں پاکستان کے پہلے عالمی سطح کے ایک جدید اور تمام سہولیات سے آراستہ جم مائی جم اور ال رانچو کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر صحت اور ورزش کے حوالے سے متعلقہ شخصیات نے بھر پور شرکت کی اورجو مختلف اقسام کے میٹرکس ورثہ کا سلسلہ ہے جو عالمی سطح کی برانڈ کی ہیں لائیو ہائو پروفیشنل سیریز کے ڈمبلز، کیٹل بیز ویٹس ترتیب کے حوالے سے مختلف اقسام کی مشینوں پر مشتمل جم میں موجود ہیں۔

افتتاح کے بعدصوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے باضابطہ حصہ لیتے ہوئے باکسنگ رنگ، ماڈرن مارشل آرٹ، یوگا اور عالمی سطح کے تربیت دینے والے ہالینڈ اور اسپین سے تعلق رکھنے والے ہالوسیٹ فراج، رابرٹو ڈیکوسٹا اور ایک خواتین ڈیمی نے صوبائی وزیر کو جم میں دی جانے والی مشقوں کے بارے میں آگاہی دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے حکومت سندھ کی خصوصی توجہ کے نتیجے میں ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغؑ کے لئے اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومتی سطح پر بھی ایسے ادارے قائم کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں تاکہ صحت مندانہ سرگرمیوں سے نوجوانوں کا ذہن مثبت راہوں پر گامزن ہو اور معاشرے کی خرابیوں اور برائیوں کے خاتمے میں ایسے ادارے اور ایسی مثبت سرگرمیاں کارگر ثابت ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے سندھ کے نوجوانوں پر پر زور دیا کہ کراچی اور کراچی سے باہر یہاں آکر اپنی تربیت حاصل کریں اور دوسری چیزوں سے اپنا دھیان ہٹاکر ایسی سرگرمیوں سے اور جدید طریقوں سے استفادہ حاصل کریں ہم سب کو مل کر ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ تقریب میں علی ناصر حسین شاہ، بلال بکو، رضوانہ، آفتاب اور ہالینڈ واسپین سے تعلق رکھنے والے تربیت دینے والے بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 17:49:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :