ورلڈ الیون میں بڑے اسٹار پلیئرز کی شمولیت کے پی سی بی کے دعووں کا پول کھلنے لگا

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے چیئرمین پی سی بی کے دعوے کو جھوٹ قرار دیدیا،ہاشم آملہ پہلے ہی تردید کر چکے

اتوار 23 جولائی 2017 19:32

ورلڈ الیون میں بڑے اسٹار پلیئرز کی شمولیت کے پی سی بی کے دعووں کا پول کھلنے لگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2017ء) ورلڈ الیون میں بڑے بڑے اسٹار پلیئرز کی شمولیت کے پی سی بی کے بڑے دعووں کا پول کھلنے لگا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے چیئرمین پی سی بی کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے سخت الفاظ میں اس خبر کی تردید کیاور تاثر دیا کہ وہ اس پورے پلان میں شامل نہیں ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ میں اپنا موقف پیش کیا ہے ۔ اس سے قبل ہاشم آملا کے ایجنٹ بھی ورلڈ الیون میں شمولیت سے متعلق کسی قسم کے رابطے کی تردید کر چکے ہیں۔چیرمین پی سی بی شہریار خان نے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا اور آسٹریلوی سابق کپتان مائیکل کلارک کی ورلڈ الیون میں شمولیت کا دعوی کیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/07/2017 - 19:32:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :