گوجرانوالہ کے عدنان ٹائراں والا نے شیر پنجاب دنگل جیت لیا

60 ہزار روپے انعامی رقم 15 روز کی خوراک پر خرچ ہو جاتی ہے، منتظمین کو انعامی رقم بڑھانی چاہیے، عدنان کا شکوہ

پیر 24 جولائی 2017 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) شیر پنجاب دنگل عدنان ٹائراں والا نے جیت لیا۔ فاتح پہلوان نے انعامی رقم کم ہونے کا شکوہ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق عدنان اور طارق پہلوان کے درمیان شیر پنجاب دنگل پنجاب سٹیڈیم میں ہوا۔ جہاں گوجرانوالہ کے عدنان ٹائراں والا نے 27 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں طاری پہلوان کو چت کر کے شیر پنجاب کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

فتح کے بعد 60 ہزار روپے کا نقد انعام ملنے پر عدنان پہلوان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنی رقم ان کی 15روز کی خوراک پر خرچ ہو جاتی ہے، منتظمین کو انعامی رقم بڑھانی چاہیے۔ دنگل کے چیف آرگنائزر وزیر اعظم ٹاسک فورس کے چیئرمین اعجاز گل نے کہا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ نے وعدے کے مطابق فنڈز نہیں دئیے اس لئے پہلوانوں کو کم انعامی رقم دی گئی ہے۔ شیر پنجاب دنگل کے علاوہ دیگر کشتیوں میں ماما پہلوان، نومی پہلوان اور طیب پہلوان نے کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 14:12:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :