کراچی ویمنز ہاکی لیگ فائیو اے سائیڈ دوسرے دن نصرت حنیف ٹیم نے اپنے دونوں میچ جیت لئے

پیر 24 جولائی 2017 16:57

کراچی ویمنز ہاکی لیگ فائیو اے سائیڈ دوسرے دن نصرت حنیف ٹیم نے اپنے دونوں میچ جیت لئے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام کراچی ویمنز ہاکی لیگ فائیو اے سائیڈ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا ،کراچی ہاکی ایسو سی ایشن اسپورٹس کمپلیکس پر جاری ایونٹ میں گزشتہ روز اسماء شاہ ٹیم نے خوش بخت شجاعت ٹیم کو ،نصرت حنیف ٹیم نے اسماء شاہ ٹیم کو اور نصرت حنیف ٹیم نے خوش بخت شجاعت ٹیم کو مات دے دی ۔

پہلے میچ میں اسماء شاہ ٹیم نے خوش بخت شجاعت ٹیم کوصفر کے مقابلے میں6گول سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے مہوش نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول اسکور کئے جبکہ رمشا اور غزالہ نے ایک ایک گول کیا ۔مہوش کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا ۔دوسرے میچ میں نصرت حنیف ٹیم نے اسماء شاہ ٹیم کوایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی ۔فاتح ٹیم کی جانب سے تہمینہ نے تین اور عائشہ نے ایک گول اسکور کیا جبکہ شکست خوردہ سائیڈ کا واحد گول سحر نے بنایا،اس میچ کی ویمن آف دی میچ تہمینہ قرار اپائیں ۔

تیسرے میچ میں نصرت حنیف ٹیم نے خوش بخت شجاعت ٹیم کوآئوٹ کلاس کرتے ہوئے 11-1سے کامیابی سمیٹی ۔فاتح ٹیم کی تہمینہ نے سات گول اسکور کئے جبکہ عائشہ اور نشا نے دو دو گول بنائے ۔دوسری جانب سے فضیلہ نے واحد گول اسکور کیا ۔تہمینہ کو ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 16:57:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :