خواتین ٹرائی تھلون ورلڈ کپ کا ایونٹ امریکا کی رینے ٹاملین نے جیت لیا

امریکی ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے اور پینتالیس سیکنڈز میں طے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا

منگل 25 جولائی 2017 14:44

خواتین ٹرائی تھلون ورلڈ کپ کا ایونٹ امریکا کی رینے ٹاملین نے جیت لیا
ہنگری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) خواتین ٹرائی تھلون ورلڈ کپ کا آخری روز، شرکائ نے سوئمنگ، سائیکلنگ اور پھر رننگ کر کے فنش لائن عبور کرنے کیلئے لگایا خوب زور، تمام ایتھلیٹس نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے خوب محنت کی۔

(جاری ہے)

امریکا کی دفاعی چیمپئن رینے ٹاملین نے ریس کے فیصلہ کن روز بھی خوب دم دکھایا، انہوں نے ساتھی شرکائ کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا۔ امریکی ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے اور پینتالیس سیکنڈز میں طے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 14:44:23