چیئرمین پی سی بی گورننگ بورڈ کے آخری اجلاس کی صدارت کیلئے تیار

اجلاس 28 جولائی کو ہوگا ، شہریار خان کل برطانیہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے

منگل 25 جولائی 2017 20:43

چیئرمین پی سی بی گورننگ بورڈ کے آخری اجلاس کی صدارت کیلئے تیار
لندن ،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ گورننگ بورڈ کا آخری اجلاس 28 جولائی کو شیڈول ہے۔ اجلاس کی صدارت کیلئے شہریار خان 26 جولائی کو برطانیہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان گورننگ بورڈ کے آخری اجلاس کی صدارت کیلئے خان 26 جولائی کو برطانیہ سے پاکستان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی آئین کے مطابق 2 ناموں میں سے ایک نام کو گورننگ بورڈ نے چیئر مین منتخب کرنا ہے۔25 مئی کو سالانہ کونسل اجلاس میں نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین بنانے کی قرارداد پیش کی گئی تھی۔ اگرچہ انتخاب میں کونسل کی اس قرارداد کا کوئی عمل دخل نہیں، لیکن بورڈ کے اعلی عہدیداروں کے ارادے ظاہر کرتے ہیں کہ نجم سیٹھی ہی چیئرمین بنیں گے۔اٹھائیس جولائی کو پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس کے بعد الیکشن کمشنر کے نام کا اعلان متوقع ہے۔ انتخابات تک چند روز کیلئے بورڈ میں کوئی چیئرمین نہیں ہوگا، جبکہ 6 اگست سے نیا گورننگ بورڈ کام شروع کرے گا۔ ۔
وقت اشاعت : 25/07/2017 - 20:43:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :