تازہ ترین ٹینس رینکنگ، اینڈی مرے بدستور پہلے نمبر پر براجمان، جوکووچ 10 برس میں پہلی بار ٹاپ فور سے باہر

منگل 1 اگست 2017 18:51

تازہ ترین ٹینس رینکنگ، اینڈی مرے بدستور پہلے نمبر پر براجمان، جوکووچ 10 برس میں پہلی بار ٹاپ فور سے باہر
پیرس ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2017ء) برطانوی سٹار اینڈی مرے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی تازہ ترین رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نوویک جوکووچ 10 برس میں پہلی بار ٹاپ فور سے باہر ہوئے ہیں، وہ 2007ء سے ٹاپ فور میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے تحت اینڈی مرے بدستور سرفہرست ہیں، سپین کے رافیل نڈال دوسرے، سوئس سٹار اور ریکارڈ 19 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، سٹانسلاس واورینکا ایک درجہ ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ سربیا کے جوکووچ ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر چلے گئے، جرمنی کے الیگزینڈر پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

وقت اشاعت : 01/08/2017 - 18:51:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :