رومان رئیس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی انٹری کو قبل از وقت قرار دے دیا

فی الحال توجہ محدود فارمیٹ کی کرکٹ پر مرکوز ہے، وسیم اکرم کے اسلام آباد یونائیٹڈ چھوڑنے سے انہیں نقصان ہوا ہے، شجر کاری مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 اگست 2017 20:42

رومان رئیس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی انٹری کو قبل از وقت قرار دے دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) قومی کرکٹر رومان رئیس نے خود کی ٹیسٹ کرکٹ میں انٹری کو قابل از وقت قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الحال توجہ محدود فارمیٹ کی کرکٹ پر مرکوز ہے۔ وسیم اکرم کے اسلام آباد یونائیٹڈ چھوڑنے سے انہیں نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے زیر اہتمام شجر کاری مہم میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رومان رئیس نے کہا کہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں خامیاں دور کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

تمام تر توجہ ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں مستقل جگہ بنانے پر ہے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ وسیم اکرم بہترین بولر اور کوچ ہیں ان سے بہت کچھ سیکھا۔ ٹیم ملتان جوائن کرنے پر انہیں مبارکباد تاہم وسیم کے اسلام آباد چھوڑنے سے مجھے نقصان اٹھانا پڑے گا۔رومان رئیس نے کہا کہ دورہ سری لنکا میں ابھی وقت ہے۔ وہ بہترین پرفارمنس دکھانے کیلئے اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 02/08/2017 - 20:42:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :