واہگہ بارڈر پر یوم آزادی کی خصوصی تقریب، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کی خصوصی شرکت

muhammad ali محمد علی پیر 14 اگست 2017 19:10

واہگہ بارڈر پر یوم آزادی کی خصوصی تقریب، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کی خصوصی شرکت
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اگست 2017ء) واہگہ بارڈر پر یوم آزادی کی خصوصی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کی جانب سے خصوصی شرکت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 70 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہر سال کی طرح لاہور میں پاک بھارت واہگہ بارڈر پر بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کی جانب سے خصوصی شرکت کی گئی ہے۔ جبکہ قومی ٹیم کے دیگر غیر ملکی کوچنگ اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران عوام کی جانب سے قومی ٹیم کو کوچز کو اپنے درمیاں پا کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف بھی تقریب سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
وقت اشاعت : 14/08/2017 - 19:10:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :