شاہد آفریدی پاکستان اور بھارت کے درمیان پیار، محبت، امن اور دوستی دیکھنے کے خواہشمند

ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا امن، برداشت اور محبت کو پروان چڑھنے دیا جائے ،ْ شاہد آفریدی

منگل 15 اگست 2017 22:12

شاہد آفریدی پاکستان اور بھارت کے درمیان پیار، محبت، امن اور دوستی دیکھنے کے خواہشمند
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان اور بھارت کے درمیان پیار، محبت، امن اور دوستی دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سرحد کے دونوں طرف امن اور محبت کی فضا دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اس لئے امن، برداشت اور محبت کو پروان چڑھنے دیا جائے ،ْکرکٹ کے میدانوں میں بھارتی بولرز کے چھکے چھڑانے والے آفریدی کے انڈین پلیئرزکے ساتھ بہت اچھے مراسم ہیں۔

حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی فائونڈیشن کی پاکستان میں ہسپتال بنانے کی فنڈ ریزنگ مہم میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے اپنا بیٹ عطیہ کیا ہے۔ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میں 3 جنگیں بھی ہو چکی ہیں تاہم 2 ممتاز کرکٹرز کے درمیان تبادلے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی راہ ہموار ہو گی۔
وقت اشاعت : 15/08/2017 - 22:12:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :