آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کل بنگلہ دیش روانہ ہو گی، کینگروز 22 اگست کو دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریں گے

جمعرات 17 اگست 2017 13:38

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کل بنگلہ دیش روانہ ہو گی، کینگروز 22 اگست کو دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریں گے
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں جیت کا عزم لئے کل جمعہ کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کینگروز 22 اگست کو دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے اس سے قبل 2015ء کے آخر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث کینگروز نے دورے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

طے شدہ شیڈول کے تحت آسٹریلوی ٹیم آج جمعہ کو بنگلہ دیش پہنچے گی اور ایک روز آرام کے بعد پریکٹس کا آغاز کرے گی، اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم 22 اگست کو دو روزہ ٹور میچ کھیلے گی، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 27 سے 31 اگست تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 ستمبر تک چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 13:38:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :