عامر، فریال ایک دوسرے کو دل سے نہ نکال سکے ، رفتہ رفتہ پھرایک دوسرے کے قریب آناشروع ہوگئے

جمعرات 17 اگست 2017 16:01

عامر، فریال ایک دوسرے کو دل سے نہ نکال سکے ، رفتہ رفتہ پھرایک دوسرے کے قریب آناشروع ہوگئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء)پاکستانی نژاد باکسر عامراورفریال رفتہ رفتہ پھرایک دوسرے کے قریب آناشروع ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علیحدگی کی بات کرنیوالے عامرخان کی طرح ناراض ہوکرمیکے جانے والی فریال نے نکاح کی انگوٹھی نہیں اتاری۔

(جاری ہے)

فریال مخدوم کے مطابق انکے شوہرعامرخان نے علیحدگی کی بات کرکے دل توڑدیامگر دل میں کچھ گنجائش بظاہر اب بھی باقی ہے۔

فریال مخدوم کے مطابق عامرکوسوشل میڈیا کے جواسکرین شاٹ بھیجے گئے تھے وہ جعلی تھے اورعامرسمجھے کہ وہ باکسر جوشوآسے باتیں کررہی تھیں ،فریال نے واضح کیا کہ و ہ کبھی جوشوآسے ملی ہی نہیں۔دوسری جانب عامر خان اپنی غلط فہمی کابھی اعتراف کرچکے ہیں ،فریال کوبرائی کی جڑکہنے والے عامرکے والدین خاموش ہیں جبکہ فریال نے کہاکہ معاملہ دونوں طرف سے صاف ہوگیاہے۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 16:01:52