ریال میڈرڈ نے اسپینش سپر فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا

میڈرڈ نے فیصلہ کن معرکے میں بارسلونا کو شکست دی

جمعرات 17 اگست 2017 18:06

ریال میڈرڈ نے اسپینش سپر فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) ریال میڈرڈ نے اسپینش سپر فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا، میڈرڈ نے فیصلہ کن معرکے میں بارسلونا کو ایگریگیٹ سکور 5-1 گولز سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اسپینش اور یورپین چیمپئن نے کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر بھی بارسلونا کو آئوٹ کلاس کیا۔

(جاری ہے)

اسپینش سپر کپ فائنل کے سیکنڈ لیگ میچ میں ریال میڈرڈ نے بارسلونا کو 2-0 گولز سے ہرایا اور ایگریگیٹ سکور 5-1 سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے مارکو آسنسیو اور کریم بینزیما نے گولز کئے۔ میڈرڈ نے فرسٹ لیگ میں بارسلونا کو 3-1 گولز سے ہرایا تھا۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:06:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :