جاوید آفریدی کا جاں بحق کرکٹرزبیر احمد کے بھائی کے اخراجات اٹھانیکا اعلان

زبیر کی موت پاکستان کرکٹ کے لئے المناک لمحہ ہے، جاوید آفریدی

جمعرات 17 اگست 2017 18:07

جاوید آفریدی کا جاں بحق کرکٹرزبیر احمد کے بھائی کے اخراجات اٹھانیکا اعلان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کرکٹ کھیلتے ہوئے سر پر بال لگنے سے جاں بحق ہونے والے مردان کے کرکٹر زبیر احمد کے والد کو فون کرکے بیٹے کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا اور بھائی عزیر سے بھی بات کی،ان کاکہنا تھا کہ زبیر کی موت پاکستان کرکٹ کے لئے المناک لمحہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاوید آفریدی نے اعلان کیا کہ مرحوم زبیر کے کرکٹ کے میدان میں کارنامے دکھانے کا خواب اس کے کے بھائی عزیز کو پورا کرنے کے لیے بھرپور مدد فراہم کی جائے گی،پشاور زلمی عزیر کے تمام اخراجات اٹھائے گی اور اسے کرکٹ کھیلنے کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ تجربہ حاصل کرنے کے لیے پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی کے ساتھ دبئی لیجایا جا ئیگا جبکہ زبیر کی فیملی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:07:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :