فٹبال سپر کپ ، ریال میڈرڈ نے بارسلوناکو شکست دیدی

ریال میڈرڈ نے میچ کا پہلا گول چوتھے منٹ اور دوسرا 39 ویں منٹ میں کیا ، بارسلونا کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کرسکی

جمعرات 17 اگست 2017 22:33

فٹبال سپر کپ ، ریال میڈرڈ نے بارسلوناکو شکست دیدی
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سپین میں ہونے والے فٹبال سپر کپ کے میچ میں میسی کی ٹیم بارسلونا کو ریال میڈرڈ کے ہاتھوں دو صفر سے شکست ہو گئی ۔ ریال میڈرڈ نے ٹرافی پر قبضہ جما لیا ۔

(جاری ہے)

سپین میں فٹبال سپر کپ کا بڑا جوڑ پڑا ، روایتی حریف رالو میڈرڈ اور بارسلونا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ، پرتگالی سٹار رونالڈو کی غیر موجودگی کے باوجود رالر میڈرڈ نے بہترین کھیل پیش کیا اور پہلا گول چوتھے منٹ میں ہی داغ دیا ۔ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد ٹیم میسی نے کم بیک کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی ۔ کھیل کے 39 ویں منٹ میں رالو میڈرڈ کے کریم بینزیما نے زبردست گول کر کے ٹیم کی برتری دو صفر کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 22:33:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :