برائن برادرز سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 18 اگست 2017 12:39

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

برائن برادرز نے پری کوارٹر فائنل میں مارک لوپز اور فلورین لوپز پر مشتمل سپینش جوڑی کو شکست دی۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں شہرہ آفاق امریکن جوڑی برائن برادرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوپز برادران پر مشتمل اسپینش جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 18/08/2017 - 12:39:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :