سکیورٹی خدشات،پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کا پہلا مرحلہ ملتوی کردیا

جمعہ 18 اگست 2017 15:56

سکیورٹی خدشات،پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کا پہلا مرحلہ ملتوی کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18 اگست۔2017ئ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے نیشنل ٹی ٹونٹی کا پہلا مرحلہ ملتوی کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتان میں 25اگست سے شروع ہونے والا نیشنل ٹی ٹونٹی کا پہلا مرحلہ ملتوی کردیا ہے تاہم ایونٹ کا دوسرا مرحلہ اپنے شیڈول کے مطابق 4ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگا اور ملتوی ہونے والے میچز ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے بعد ستمبر کے درمیان میں کھیلے جائیں گے ۔ 

وقت اشاعت : 18/08/2017 - 15:56:28