عمان سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ڈویلپمنٹ سکواڈ ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

پیر 21 اگست 2017 14:37

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) عمان کی ٹیم کے خلاف 5 ٹیسٹ ہاکی میچز کی سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ڈویلپمنٹ سکواڈ ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ۔ کیمپ کے کوچ محمد عثمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ کیمپ میں 30کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور دو مختلف سیشنز میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے ، عمان کیخلاف پانچ ٹیسٹ سیریز 9 تا 15ستمبر تک مسقط میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سیریز کی تیاری کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ ملتوی کیا گیا ہے جو کہ ڈویلپمنٹ ہاکی ٹیم کی مسقط سے واپسی کے بعد دوبارہ شروع ہوگا،انہوں نے کہا کہ عمان کیخلاف سیریز کیلئے قومی ڈویلپمنٹ ہاکی ٹیم سات ستمبر کو مسقط روانہ ہوگی اور 16ستمبر کو وطن واپس آئے گی ،کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں گول کیپرز حافظ علی عمیر ،علی رضا ،عمر زمان فل بیکس میں اسد عزیز ،شاہ فیصل ،قاضی اسفند یار ،زاہد اللہ ،مبشر علی ،سہیل منظور ،ہالوز میں فیضان حسن تعظیم الحسن ،علی رضا ،ایم عثمان ،تیمور ملک ،فارورڈز میں محسن صابر ،رانا سہیل ،سمیع اللہ ،ایم نوید ،محمد رضوان ،اویس الرحمان ،ایم عمر حامدی ،محمد عامر ،اکبر علی ،عبدالجبار ،شاہ جی احمد ،شان ارشد ،ایم عتیق ارشد ،ایم ایوب علی اور کرم خان شامل ہیں،محمد عثمان نے کہا کہ ٹیم سیریز کے دوران بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 14:37:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :