پی این ایف پی نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ خیبرپختونخوا پولیس کے ذہیب خان نے جیتلی

پیر 21 اگست 2017 23:07

پی این ایف پی نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ خیبرپختونخوا پولیس کے ذہیب خان نے جیتلی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) پی این ایف پی نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی،خیبرپختونخوا پولیس کے ذہیب خان نے آرمی کے شعیب ریاض کو شکست دیکر انڈر19 کا ٹائٹل اپنے نام کرلی ، انڈر 15 میں خیبرپختونخوا کے قاری عدنان نے کامیابی حاصل کی ،فائنل مقابلوں کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب شیخ محمد انیس مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری ‘پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طیب سہیل ‘خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حاجی امجد خان ‘سابق پلیئر لیاقت علی ‘لیول ون کوچ حیات اللہ خان ‘لیول ٹو کوچ ندیم خان ‘خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے نائب صدر میاں صداقت شاہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حاجی امجد خان کے مطابق گزشتہ روز پنجاب سپورٹس بورڈ کے ہال میں ہونیوالی چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے بوائز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں اپنے نام کرلیں ‘ ‘انڈر19 کے بوائز مقابلوں میں خیبر پختونخوا پولیس کے زوہیب نے آرمی کے شعیب ریاض کو اکیس تیرہ ‘انیس اکیس اور اکیس سترہ سے شکست دے دی ‘انڈر15 بوائز کے فائنل میں خیبر پختونخوا کے قاری عدنان نے پنجاب کے رضا علی کو اکیس سترہ ‘اٹھارہ اکیس اور اکیس سولہ سے شکست دی‘انڈر17 کے فائنل میں پنجاب کے ذوالقرنین نے پنجاب ہی کے طیب شعیب کو اکیس پندرہ اور اکیس سولہ سے ہرایا ‘انڈر17 گرلز کے مقابلوں میں پنجاب کی ایمل منیب نے پنجاب ہی کی لائبہ مسعود کو اکیس چودہ اور اکیس گیارہ سے شکست دی ‘گرلز انڈر19 کے فائنل میں آرمی کی مناہل طارق نے آرمی ہی کی عارف حسن کو اکیس سولہ اور اکیس انیس سے ہرایا ‘گرلز ڈبلز مقابلوں میں آرمی کی مناہل طارق اور عارفہ حسن نے پنجاب کی زینب اور کائنات کو اکیس گیارہ اور اکیس پندرہ سے شکست دی جبکہ بوائز انڈر19 ڈبلز فائنل مقابلوں میں پنجاب کے روحان اور روحیل نے آرمی کے شعیب ریاض اور عبدالباسط کو چوبیس بائیس اور اکیس اٹھارہ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین اور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کے پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو مزید پالش کرنے کیلئے ان کھلاڑیوں کو خصوصی ٹریننگ دی جائے گی ۔
وقت اشاعت : 21/08/2017 - 23:07:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :