ایشیا کپ ہاکی کا آغاز 11اکتوبر سے بنگلادیش میں ہوگا

ایونٹ کے افتتاحی روز 11 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ میزبان بنگلا دیش سے ہو گا

منگل 22 اگست 2017 15:15

ایشیا کپ ہاکی کا آغاز 11اکتوبر سے بنگلادیش میں ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جو 11 سے 22 اکتوبر تک بنگلا دیشی دارالحکومت میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں 2 پولز میں تقسیم کیا گیاہے، پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور بنگلا دیش جب کہ پول بی میں ملائیشیا، کوریا، چین اور اومان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ایونٹ کے افتتاحی روز 11 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ میزبان بنگلا دیش سے ہو گا۔ 13 اکتوبر کو قومی ٹیم کا جاپان سے سامنا ہو گا جب کہ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 15:15:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :