اولڈ گولی مار فٹبال اسٹیڈیم میں آل کراچی اسماعیل و میر محمد میرا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید سات میچوں کے فیصلے ہوگئے

بدھ 23 اگست 2017 23:14

اولڈ گولی مار فٹبال اسٹیڈیم میں آل کراچی اسماعیل و میر محمد میرا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید سات میچوں کے فیصلے ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) مکرا ن ا سپورٹس ڈی ایف اے ویسٹ کے زیراہتمام اولڈ گولی مار فٹبال اسٹیڈیم میں آل کراچی اسماعیل و میر محمد میرا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید سات میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ پہلے میچ میں حبیب الیون نے شمس بہار ایف سی کو 3-1سے مات دیدی۔فاتح ٹیم کی طرف سے نثار، دانیال اور صابر نے ایک ایک گول کیا۔

ناکام سائیڈ کی جانب سے واحد گول عبدالواحد نے بنایا۔دوسرے میچ میں شاہد میموریل نے بلیجی بلوچ کو مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے بربر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی۔تیسرے میچ میں ینگ شاہی آباد نے ایک سخت مقابلے کے بعد کلمت اسٹار کو 1-0سے قابو کرلیا۔میچ کا فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کیجانب سے محمد شاہ نے بنایا۔

(جاری ہے)

چوتھے میچ میں ینگ نوالین نے رانا اسپورٹس کو3-0 سے زیر کیا۔

پانچویں میچ میںشمع اسپورٹس نے کلری محمڈن کو 1-0سے ہرانے میں کامیاب رہی۔ شمع اسپورٹس کا واحد گول فضل وہاب نے اسکور کیا۔ چھٹے میچ میں ینگ عیدگاہ نے افغان شاہین کو 2-0سے ہرادیا۔ ساتویں میچ میں لیاری ککرز نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سپر شاہین کو 1-0سے شکست دیدی۔ریفری شوکت شہکی، رشید،وسیم، شہزاد ، نوید، میچ کمشنر ارشد فیفا اور میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء تھے۔
وقت اشاعت : 23/08/2017 - 23:14:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :