مینز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا

جمعرات 24 اگست 2017 10:20

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) مینز ہاکی ایشیا کپ 12 سے 22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بنگلہ دیش، بھارت، جاپان، ملائیشیا، اومان، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بھارت میں ہونے والے 2018 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔
وقت اشاعت : 24/08/2017 - 10:20:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :