ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ کرکٹ سیریز کیلئے 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

جمعہ 25 اگست 2017 20:29

ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ کرکٹ سیریز کیلئے 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ کرکٹ سیریز کیلئے 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

،فہیم اشرف ،رومان رئیس اور عامر یامین بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان ،احمد شہزاد ،بابر اعظم ،شعیب ملک ،عمر امین ،عماد وسیم ،شاداب خان ،محمد نواز ،فہیم اشرف ،حسن علی ،عامر یامین ،محمد عامر ،رومان رئیس ،عثمان شنواری اور سہیل خان شامل ہیں ۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مد نظر رکھ کر ٹیم کا انتخاب کیا ۔قومی ٹیم ورلڈ الیون کے خلاف 12،13اور 15ستمبر کو تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔
وقت اشاعت : 25/08/2017 - 20:29:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :