تیسرا ون ڈے،دھونی میچ رکنے کا فائدہ اٹھا کر گراﺅنڈ میں سو گئے

پیر 28 اگست 2017 17:16

تیسرا ون ڈے،دھونی میچ رکنے کا فائدہ اٹھا کر گراﺅنڈ میں سو گئے
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28 اگست۔2017ئ) بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی دنیائے کرکٹ میں ”کیپٹن کول “ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں اور گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف میچ میں بھی انہوں نے ایسا کام کیا کہ دنیائے کرکٹ حیران و پریشان رہ گئی ۔

(جاری ہے)

پالی کیلے میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارتی ٹیم کو جب جیت کے لیے 8رنز درکار تھے تو غصے میں بھرے سری لنکن شائقین کرکٹ نے میدان میں بوتلیں پھینکنا شروع کردیں اور میچ آدھے گھنٹے تک رکا رہا ،سری لنکن فیلڈر اور بھارتی بلے باز روہت شرما جب میچ شروع ہونے کا انتظار کررہے تھے تو مہندرا سنگھ سنگھ دھونی گراﺅنڈ میں نیند پوری کرنے لیٹ گئے ،آدھے گھنٹے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا اور بھارت نے 29گیندوں قبل مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔



وقت اشاعت : 28/08/2017 - 17:16:35