لاہور قلندرز نے کشمیر سے 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کروانے والے نوجوان کرکٹر کو ڈھونڈ نکالا

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 ستمبر 2017 19:13

لاہور قلندرز نے کشمیر سے 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کروانے والے نوجوان کرکٹر کو ڈھونڈ نکالا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم ستمبر 2017ء) لاہور قلندرز نے کشمیر سے 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کروانے والے نوجوان کرکٹر کو ڈھونڈ نکالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کوچنگ اسٹاف کی جانب سے ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اہور قلندرز نے اپنے رائزنگ اسٹار پروگرام کے پہلے مرحلے میں آزاد کشمیر سے 16 کھلاڑیوں کو منتخب کر لیے۔

ان ہی کھلاڑیوں سلمان ارشاد بھی شامل ہیں جنہوں نے 144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر اور سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ سلمان کا تعلق راولا کوٹ سے ہے اور امید ہے کہ ان کی باؤلنگ کی رفتار مزید بڑھے گی۔ سلمان ارشاد کا باؤلنگ ایکشن وقار یونس اور سری لنکن فاسٹ باولر لستھ ملنگا جیسا ہے جو ریورس سوئنگ کے لیے سازگار ہوتا ہے۔ مزید ٹریننگ کے بعد ان کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی اور سلمان مستقبل میں ایک اچھا باؤلر بن کر نکلے گا۔ سلمان ارشاد نے لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی ایس ایل کھیلنے اور آزاد کشمیر اور پاکستان کا نام روشن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 01/09/2017 - 19:13:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :