ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے سلسلہ میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

بدھ 6 ستمبر 2017 23:08

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے سلسلہ میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا
لاہور۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سات ستمبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

کیمپ کے پہلے روز قومی ٹیم کے تین کھلاڑی شرکت نہیں کرسکیں گے ۔شاداب کیمپ کو 8ستمبر کو جوائن کریں گے ۔رومان کیمپ میں 8ستمبر کو رپورٹ کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر اپنی فیملی کی مصروفیت کی وجہ سے انگلینڈ میں مقیم ہیں ۔
وقت اشاعت : 06/09/2017 - 23:08:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :