سری لنکا اور بھارت کے مابین واحد ٹی ٹونٹی میں ’ٹاس فکسنگ‘ کا انکشاف

جمعہ 8 ستمبر 2017 12:03

سری لنکا اور بھارت کے مابین واحد ٹی ٹونٹی میں ’ٹاس فکسنگ‘ کا انکشاف
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8 ستمبر۔2017ئ) سری لنکا اور بھارت کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میں ’ٹاس فکسنگ‘ کا انکشاف ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اکثر ٹیمیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور بھارت کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کو بھی ٹاس ہارنے کاافسوس ہوا ہوگا تاہم اب اس مقابلے میں ٹاس فکسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے پریزینٹر اور سابق بھارتی سپنر مرلی کارتھک نے دونوں کپتانوں اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کا تعارف کرایا،میزبان کپتان تھرنگا نے سکہ اچھالا اور کوہلی نے ’ہیڈز‘ کی آواز لگائی، سکہ نیچے گرا تو پائی کرافٹ نے اسے دیکھ کر ”ٹیلز “ کی آواز لگائی مگر کارتھک نے فوراً کہا کہ یہ ہیڈز ہے اور کوہلی کو بلا کر ان سے کہ وہ بیٹنگ کریں گے یا فیلڈنگ ، بھارتی قائد نے پہلے سری لنکا کو کھیلنے کی دعوت دی۔

جب مرلی کارتھک، کوہلی سے بات کررہے تھے تو پائی کرافٹ کے چہرے پر واضح طور پر الجھن دکھائی دے رہی تھی مگر حیران کن طور پر انھوں نے غلط ٹیم کو ٹاس جیتنے پر بیٹنگ یا باﺅلنگ کے معاملے پر کوئی مداخلت نہیں کی ،سری لنکن کپتان تھرنگا نے بھی مرلی کارتھک سے بات چیت میں صرف اتنا کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے باﺅلنگ کو ہی ترجیح دیتے۔

وقت اشاعت : 08/09/2017 - 12:03:10