قبائلی نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کی فرنچائز ڈھاکا ڈائنامائٹس کا معاہد ہ

اتوار 10 ستمبر 2017 21:50

قبائلی نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کی فرنچائز ڈھاکا ڈائنامائٹس کا معاہد ہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2017ء) پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کی فرنچائز ڈھاکا ڈائنامائٹس نے معاہد ہ کرلیا۔شاہین آفریدی بنگلہ دیشی لیگ کی فرنچائز سے 2 سالہ معاہدے کے بعد رواں سال لیگ میں سری لنکا کے لیجنڈری کرکٹر کمارا سنگاکارا، شاہد خان آفریدی اور ویسٹ انڈیز اسٹار سنیل نارائن کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

شاہین آفریدی نے گزشتہ سال پی سی بی کے انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ میں بولنگ کرا کر منتظمین کو متاثر کیا تھا۔نوجوان بولر نے محض 16سال کی عمر میں 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی بولنگ کرائی تو وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کی نظروں میں آگئے۔جس کے بعد شاہین آفریدی کو خصوصی تربیت دی گئی جس سے ان کی بولنگ میں مزید نکھار آیا۔ نوجوان فاسٹ بولر آئندہ سال پاکستان سپر لیگ میں بھی دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 10/09/2017 - 21:50:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :