پہلوانوں نے ایک اکھاڑا’’ڈیرن سیمی‘‘کے نام کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کی خوشیاں پاکستان لانے میں سیمی کا اہم کردار ہے ،ْ پہلوان کی گفتگو

جمعہ 15 ستمبر 2017 14:16

پہلوانوں نے ایک اکھاڑا’’ڈیرن سیمی‘‘کے نام کردیا
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) گوجرانوالہ میں ایک پہلوانی اکھاڑے کو ڈیرن سیمی کے نام سے منسوب کردیاگیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی پہلوانی اکھاڑے میں پہلوانوں نے روایتی انداز میں ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈال کر کرکٹ کے عظیم ہیرو سیمی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ۔

(جاری ہے)

پہلوانوں کا کہنا ہے کہ پی ایس فائنل کے دوران ڈیرن سیمی نے پاکستانی قوم سے جس والہانہ انداز میں محبت کا اظہار کیا تھا وہ برسوں یاد رہے گا۔پہلوانوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی خوشیاں پاکستان لانے میں سیمی کا اہم کردار ہے۔
وقت اشاعت : 15/09/2017 - 14:16:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :