سری لنکا سے سیریز،قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

ہیڈ کوچ کا کھلاڑیوں کو طویل لیکچر،پہلا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں پلیئرز نے وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد بیٹنگ اور بولنگ میں بھی سخت ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا

منگل 19 ستمبر 2017 21:55

سری لنکا سے سیریز،قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سری لنکا سے سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔پلیئرز نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹریننگ سے قبل کھلاڑیوں کو طویل لیکچر دیا، جس کے بعد پہلا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں پلیئرز نے وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد بیٹنگ اور بولنگ میں بھی سخت ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

تربیتی کیمپ 23 ستمبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں 18 پلیئرز کو مدعو کیا گیا ہے جن میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شان مسعود، احمد شہزاد، سمیع اسلم ، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد اصغر، بلال آصف، میر حمزہ، محمد عامر، محمد عباس، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں، ان میں سے ایک یا 2 پلیئرز کو ڈراپ کرکے سیریز کیلیے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 21:55:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :