اولمپئن منظور جونیئر نے قائد اعظم فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

فائنل میں اولمپئن شہباز سینئر فائیو کو با آسانی شکست دیکر ٹائٹل حاصل کیا، اولمپئن اصلاح الدین فائیو نے تیسری پوزیشن حاصل کی محمدوقاص، عبداللہ، رومان خان اور ریحان بٹ کی ہیٹ ٹرکس،اولمپئن اختر رسول ٹیم کے فاروڈ رومان خان ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے، اولمپئن شہباز احمد سینئر کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔

بدھ 20 ستمبر 2017 23:43

اولمپئن منظور جونیئر نے قائد اعظم فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) اولمپئن منظور جونیئر فائیو نے عیسی لیب قائد اعظم انڈر19 فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں اولمپئن شہباز سینئر فائیو کو با آسانی شکست دیکر ٹائٹل حاصل کیا، اولمپئن اصلاح الدین فائیو نے تیسری پوزیشن حاصل کی، محمدوقاص، عبداللہ، رومان خان اور ریحان بٹ کی ہیٹ ٹرکس،اولمپئن اختر رسول ٹیم کے فاروڈ رومان خان ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے، اولمپئن شہباز احمد سینئر کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔

اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی کے برقی قمقموں کی روشنی میں منعقد ہونیوالے ایونٹ کا فائنل دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا جہاں فتح اولمپئن منظور جونیئرکا مقدر بنی مدمقابل ٹیم شہبازسینئر فائیو کو چار کے مقابلے میں چھ گول سے شکست کی حزیمت اٹھانا پڑی، فاتح ٹیم کی جانب سے ریحان بٹ نے ہیٹ ٹرک سمیت چار گول اسکور کئے جبکہ عابد بھٹی اور الیاس نے ایک ایک گول بنایا، شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے جنید رسول، محمد عمر، رانا وحید اور محمد یاسرنے ایک، ایک گول اسکورکیا۔

(جاری ہے)

تیسری پوزیشن کے میچ میں اصلاح الدین فائیو نے اختر رسول کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے مات دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے ارسلان حیدر نے دو مرتبہ گیند کو جال کی نذر کیا جبکہ محب خان، عیسی خان، اویس خان اور محمد ثقلین نے ایک ایک گول بنایا،ناکام ٹیم کے رومان خان کی ہیٹ ٹرک بھی انکی ٹیم کو شکست سے نا بچاسکی جبکہ انکی جانب سے مزید دو گول محسن خان نے اسکورکئے۔

اولمپئن حسن سردار فائیو نے شہناز شیخ فائیو کو چار کے مقابلے میں دس گول سے شکست دیکر پانچویں پوزیشن حاصل کی، فاتح ٹیم کی جانب سے عبداللہ اور محمد وقاص نے ہیٹ ٹرک اسکور کیں محمد وقاص نے مجموعی طور پر پانچ اور عبداللہ نے چار گول بنائے جبکہ دسواں گول محمد انیس نے اسکور کیا۔شہنازشیخ کی جانب سے فرحان یونس نے دو، علی انور اور احمر علی نے ایک ایک گول بنایا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے سیکریٹری پی ایچ ایف شہبازاحمد سینئر کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر عیسی لیب کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اولمپئن حسن سردار، اولمپئن ایازمحمود، اولمپئن مصدق حسین، آرگنائزنگ سیکریٹری اولمپئن کامران اشرف، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپئن قمر ابراہیم، اولمپئن منصور احمد خان، مبشر مختار، طارق خان، علی مسرت، آصف احمد خان، عارف صدیقی، محمد علی خان، اسمائ علی شاہ، عبدالرازق ربانی، محسن علی خان، جاوید اقبال، محفوظ الحق ، ارشد صدیقی، فاروق خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ۔
وقت اشاعت : 20/09/2017 - 23:43:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :