ویرات کوہلی بطور کپتان 37 ون ڈے میچز میں زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے دوسرے کرکٹر بن گئے

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:30

ویرات کوہلی بطور کپتان 37 ون ڈے میچز میں زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے دوسرے کرکٹر بن گئے
کولکتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بھارتی ٹیم کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے بطور کپتان ابتدائی 37 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں زیادہ فتوحات کا سابق ویسٹ انڈین قائد کلائیو لائیڈ اور ویون رچرڈز کا ریکارڈ برابر کر دیا، کوہلی یہ اعزاز پانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کپتان بن گئے ہیں، بھارت نے کینگروز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دی اور یہ کوہلی کی زیر قیادت بھارت کی مجموعی طور پر 29 ویں کامیابی تھی، کوہلی کی قیادت میں بھارت نے مجموعی طور پر 37 میچز کھیلے جن میں سے 29 جیتے اور سات میں اسے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، کلائیو لائیڈ اور ویون رچرڈز نے بھی بطور کپتان ابتدائی 37 میچز میں کالی آندھی کو 29، 29 فتوحات دلائیں تھیں، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان ابتدائی 37 میچز میں زیادہ فتوحات کا عالمی ریکارڈ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے پاس ہے جنہوں نے 30 میچز میں ٹیم کو فتوحات دلائیں تھیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2017 - 18:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :