آئی سی سی آفیشلز نے نئے قوانین کے تحت قومی ٹیم کے بیٹ چیک کئے

پاکستانی ٹیم کے بیٹ چیک کئے اور تمام کھلاڑیوں کے بیٹ نئے قواعد کے مطابق پائے گئے ، سرفراز احمد

جمعرات 28 ستمبر 2017 20:48

آئی سی سی آفیشلز نے نئے قوانین کے تحت قومی ٹیم کے بیٹ چیک کئے
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2017ء) تمام پلیئرز کے بیٹ 28 ستمبر سے لاگو ہونے والے نئے قانون کے مطابق پائے گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ آئی سی سی آ فیشلز نے پاکستانی ٹیم کے بیٹ چیک کئے اور تمام کھلاڑیوں کے بیٹ نئے قواعد کے مطابق پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے نئے قوانین کا اطلاق 28 ستمبر سے ہوگا اور پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ انہی قواعد کے مطابق کھیلا جائے گا جس کے مطابق کوئی بھی بیٹ 40 ایم ایم سے چوڑا اور 67 ایم ایم سے موٹا نہیں ہونا چاہیے۔

امپائرز شک ہونے پر کسی بیٹسمین کے بیٹ کی موٹائی اور چوڑائی کی خصوصی گیج سے پیمائش کرینگے۔ اب ایک ٹیسٹ اننگز میں 80 اوورز کے بعد دوبارہ نئے ریویو نہیں ملیں گے بلکہ ایک اننگز میں صرف 2 ہی ریویو ہی دستیاب ہوں گے۔۔
وقت اشاعت : 28/09/2017 - 20:48:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :