انضمام الحق کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے 14 ویں بلے باز بن گئے

اتوار 1 اکتوبر 2017 21:00

ناگپور۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز انضمام الحق کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے 14 ویں بلے باز بن گئے ہیں، شرما نے کینگروز کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں 5 شاندار چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اسطرح 168 میچز میں روہت شرما کے چھکوں کی تعداد 146 ہو گئی ہے جبکہ انضمام نے 144 چھکے لگا رکھے تھے، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سابق پاکستانی بلے باز شاہد خان آفریدی 351 چھکے لگا کر سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 01/10/2017 - 21:00:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :