کینگروز کے خلاف آخری ون ڈے میں فتح، بھارت نے عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، پاکستان چھٹے نمبر پر براجمان

اتوار 1 اکتوبر 2017 21:00

دبئی۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، پاکستانی ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی سی سی نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ایک روزہ میچ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم نے 120 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ سے دوبارہ ٹاپ پوزیشن چھین لی، جنوبی افریقن ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، شکست خوردہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ریٹنگ پوائنٹس برابر ہو گئے ہیں تاہم کینگروز ٹیم آگے ہے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر موجود ہے۔

وقت اشاعت : 01/10/2017 - 21:00:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :