دسواں ہاکی ایشیا کپ پرسوں سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا

پیر 9 اکتوبر 2017 13:11

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) دسواں ہاکی ایشیا کپ پرسوں بدھ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ 22 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ایشیا کی8 بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، چین، جنوبی کوریا، جاپان، اومان اور ملائیشیا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، جاپان اور گروپ بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور اومان شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم محمد عرفان کی قیادت میں(کل)بدھ کو میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ گرین شرٹس اپنا دوسرا میچ 13 اکتوبر کو جاپان جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/10/2017 - 13:11:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :