افریقی بائولر ربادا کی خوفناک بولنگ تاریخ پر نقوش چھوڑنے لگی

ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں کم عمرترین بولر بن گئے

پیر 9 اکتوبر 2017 13:11

بلوم فونٹین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) جنوبی افریقی فاسٹ بائولر کاگیسو ربادا کی خوفناک بولنگ تاریخ پر بھی گہرے نقوش چھوڑنے لگی، ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں کم عمرترین بولر بن گئے۔

(جاری ہے)

بنگلادیش کے خلاف بلوم فونٹین کی گرین وکٹ کا کاگیسو ربادا نے بھرپور استعمال کرتے ہوئے ایک ہی میچ میں 10 وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا، انھوں نے دونوں ہی باریوں میں 5، 5 وکٹیں لیں، اس طرح انھوں نے اب تک کے اپنے 22 ٹیسٹ میچز کے کیریئر میں 10 مرتبہ ایک اننگز میں 5 اس سے زائد کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
وقت اشاعت : 09/10/2017 - 13:11:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :