بھارتی حکومت نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو حفاظت کی یقین دہانی کروا دی

بدھ 11 اکتوبر 2017 17:17

بھارتی حکومت نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو حفاظت کی یقین دہانی کروا دی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) بھارت کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھر پھینکے جانے کے واقعے کے بعد بھارتی کھیلوں کے وزیر راجیا وردھن راٹھور نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز گوہاٹی میں اس وقت پیش آیا جہاں آسٹریلوی ٹیم بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دینے کے بعد ہوٹل واپس روانہ ہوئی۔آسٹریلوی بیٹسمین ایرن فنچ اس واقعے کے بعد اپنی ایک ٹوئیٹ میں اسے انتہائی خوفناک قرار دیا۔ انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں بس کا ایک شیشہ ٹوٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ستمبر میں دورہ بنگلہ دیش کے دوران بھی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھر پھینکا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 11/10/2017 - 17:17:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :